خدشات دورپھربھی بھارتی کرکٹ بورڈکی ہٹ دھرمی برقرار

ایشیا کپ کی میزبانی ملنےپر امارات بورڈ نےاپنے 3 گراؤنڈز شارجہ،ابوظہبی اور دبئی میچزکےانعقادکیلئےپیش کئےلیکن بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی دکھاتےہوئےشارجہ میں کھیلنے سے انکار کردیا۔ بھارت کوشارجہ سٹیڈیم کےحوالےسےتحفظات ہیں اورماضی میں بھارتی بورڈ شارجہ میں ہونے والے میچوں کو فکسنگ سے منسلک کرتا رہا ہے،2000کےبعد سےبھارت نےشارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا،اوراب بھی اس کی میں نہ مانوں ہارکی رٹ سےیہی لگتاہےکہ وہ شارجہ میں  نہ کھیل کرایشیاکپ کامزہ کرکرا کرےگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم شارجہ میں 1984 سے2000 تک72 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیل چکی ہے جس میں پہلا ایشیا کپ بھی شامل ہے۔ ان میں سے بھارت نے35میچ جیتے اور37میچ ہارے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان نے124ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں سے پاکستان نے 83جیتے اور40 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: