آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا،سکواڈ میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

بھارت نے آسٹریلیا کو انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا تو آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں بھارت کے 5، جنوبی افریقا کے 3، ایک پاکستانی اور ایک افغانستان کا کھلاڑی شامل ہے تاہم حیران کن طور پر انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا۔ پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 12 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کے کپتان رے نارڈوین ٹونڈر کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ افغانستان کے بولر قیس احمد بھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: