پاکستان ٹیم آج رات دوبجے وطن واپس پہنچے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں تاریخی فتح کے بعد آج رات دو بجے وطن واپس پہنچے گی،،، پاکستان کرکٹ بورڈ اورعوام کی جانب سے شاہینوں کے استقبال کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں

پاکستانی شاہین چیمپیئنز ٹرافی میں تاریخی فتح کے بعد آج رات دو بجے انگلینڈ سے پاکستان پہنچیں گے، پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس کراچی پہنچیں گے، باقی کھلاڑی محمد حفیظ۔، اظہر علی، محمد عامر، جنید خان، شاداب خان، عماد وسیم، فخر زمان، احمد شہزاد، شعیب ملک اور حارث سہیل لاہور پہچیں گے،کرکٹ بورڈ  اور عوام کی جانب سے پاکستان ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کےاعزاز میں شاندار پارٹی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.