پاک بھارت فائنل معرکہ ،سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قراردے دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جسکی وجہ بھارتی بلے بازوں کی ٹورنامنٹ میں شاندار پر فارمنس بتائی جارہی ہے۔بھارت پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 4 سے 5 ہزار روپے اضافی دئیے جائیں گے ، جبکہ پاکستان پر 10 ہزار روپے لاگانے والے کو 8 ہزار 7 سو روپے کمانے کا موقع مل جائے گا۔پاکستان ٹیم کے اوپنرز اظہر علی ، فخر زمان اور بابر اعظم کی بیٹنگ پر سٹے بازی عروج پر پہنچ گئی اور انہیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، اسکے علاوہ حسن علی ، جنید خان ، محممدعامر کو پاکستانی سائیڈ سے بولنگ کیلئے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.