پاک ویسٹ انڈیزسریز،جمعہ سے جمیکا میں شروع

جمیکا میں کھیلے گئے ٹور میچ کے آخری دن قومی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آسکے، سرفراز احمد 50 اور احمد شہزاد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسد شفیق 23 اور شان مسعود 14 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے دوسری اننگز 227 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پاکستانی بولرز 42 اوورز میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر سکے، ہوم ٹیم نے 152 رنز اسکور کیے، کیرن پاول 84 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جمیکا میں کھیلا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.