فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی

فیفا کونسل کے بیورو کے اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کر کے فوری طور پر نافذ بھی کردیا گیا۔ فیفا اعلامیے کے مطابق بیورو نے پی ایف ایف کے دفاتر اور ان کے اکاؤنٹس، عدالت کی جانب سے تقرر کردہ منتظم کے سپرد ہونے کی بنا پر پاکستان فٹبال فیڈریش کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیفا ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف ایف کی جانب سے فیڈریشن کے معاملات آزادانہ طور پر چلانے کی بجائے کسی دوسرے فریق کے سپرد ہیں۔ فیفا اعلامیے کے مطابق پی ایف ایف کے اکاؤنٹس واپس فیڈریشن کے سپرد ہونے کی صورت میں معطلی کا فیصلہ ختم کرتے ہوئے عائد پابندی اٹھا لی جائے گی۔ فیفا آئین کے آرٹیکل 13 کے مطابق پی ایف ایف تمام بین الاقوامی ممبر شپ سے بھی محروم ہوگیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پی ایف ایف کی کلب ٹیمیں اور اس کے نمائندگان بھی کسی طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔ پی ایف ایف اور اس کے عہدیداران فیفا یا ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے کسی بھی ترقیاتی پروگرام یا ٹریننگ کورس میں شرکت کے بھی اہل نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں فٹبال کے امور چلانے والا اداراہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں معاملات تذبذب کا شکار تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.