قومی بولرزوکٹیں اڑانے، بلےبازچھکے لگانے کیلئے پرعزم

کون بنے گا چیمپئنز کا چیمپئن؟؟؟ اتوار کو پاکستان اپنے روایتی حریف  بھارت سے ٹکرائے گا، قومی بولرز وکٹیں اڑانے اور بلے باز چھکے چوکے لگانے کیلئے پرعزم ہیں

گرین شرٹس نےانگلینڈ کو شکست دے کرٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تھی جبکہ بلیو شرٹس نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہرایا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولرز نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی، فیلڈرز بھی بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، بیٹنگ کی فارم بھی لوٹ آئی، سیمی فائنل میں سینئرز اظہر علی اور محمد حفیظ کے ساتھ بابراعظم نے بھی عمدہ پرفارم کیا، فخر زمان مسلسل ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر رہے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ اتنی مستحکم ہے کہ مڈل آرڈر کو میدان میں اترنے کی زحمت ہی کم کرنا پڑتی ہے، ٹیم تسلسل کے ساتھ بڑے اسکور بنا رہی ہے، بولرز بھی اچھی فارم میں ہیں، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو کسی موقع پربھی کھل کرنہیں کھیلنے دیا، پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے لیکن ایک متوازن اسکواڈ کی موجودگی میں ہمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.