پی ایس ایل 3 کی ڈرافٹنگ: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جے پی ڈومینی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ

 پی ایس ایل تھری کے لئے 291 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 501 کرکٹرز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا جنہیں 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا-پلاٹینم کیٹیگری کے لئے لاہور قلندرز نے کرس لین،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مستفیض الرحمان،گولڈ کیٹیگری میں بلال آصف جبکہ سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں رضا حسین اور دوسرے راؤنڈ میں سہیل اختر کو منتخب کیاایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے تیز گیند باز شاہ آفریدی اور دوسر راؤنڈ میں غلام مدثر کا انتخاب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاہور قلندرز کےلیے سابق سری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز اور دوسرے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگھن منتخب ہوگئے۔ڈرافٹنگ سے قبل لاہور قلندر کی ٹیم کپتان برینڈن میکولم، عمراکمل، سنیل نارائن، فخر زمان، یاسر شاہ، کیمرون ڈلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی اور سہیل خان پر مشتمل تھی۔اس موقع پر لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین ٹیم سلکیٹ کی ہے اس بار مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے-دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جے پی ڈومنی،ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی، گولڈ کیٹیگری میں فہیم اشرف،جبکہ سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں سیم بلنگز اور دوسری کیٹیگری میں بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر کو منتخب کیا-ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بلے باز صاحبزادہ فرحان اور دوسرے راؤنڈ میں طلعت حسین جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری کے لیے ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا-ڈرافٹنگ سے قبل کپتان مصباح الحق، محمد سمیع، آندرے رسل، رومان رئیس، شاداب خان، سیمول بدری، افتخار احمد، عماد بٹ اور آصف علی پر مشتمل تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.