پاکستان سپرلیگ کاتیسراسیزن کھیلنےکیلئےغیرملکی کھلاڑی پرجوش

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن کھیلنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑی نہایت پرجوش ہیں۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کےکرکٹر ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لئے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہاشم آملہ نے لاہور قلندرز کے پلیئرز، فینز اور کوچنگ اسٹاف کے لئے اپنی بھرپور محبت اور سپورٹ کا اظہار بھی کیا۔آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹر نے منتخب کیا ہے اور اپنی ڈرافٹنگ کے ساتھ ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پی ایس ایل کی ڈرافٹگ کی تقریب یوٹیوب پر دیکھ رہے تھے اور وہ پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے ہیں اور ان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ ٹیم کو جوائن کرنے اور پی ایس ایل کھیلنے کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.