روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا چائنہ اوپن میں ان ایکشن ہوںگی

پابندی کےبعد انجریزکا شکار روسی ٹینس کوئن ماریہ شراپوا نےچائنہ اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری کا دعوت نامہ قبول کرلیا،اکتوبرمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ ماریہ شراپوا ممنوعہ ادویات کےاستعمال پر15ماہ کی پابندی کےبعد فرنچ اوپن کھیلنا، ومبلڈن سے آؤٹ ہونا اور پھر اٹالین کے بعد سٹین فورڈ ایونٹس میں انجریز کے باعث آؤٹ ہونا ماریہ شراپوا کا مقدر بنا۔

اکتوبرمیں شیڈول چائنہ اوپن انتظامیہ نےسابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کو وائلڈ کارڈ انٹری کا دعوت نامہ بھیجا جسےروسی ٹینس سٹار نے قبول کرتے ہوئے خوشی خوشی شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ پانچ بار گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپوا کی بیجنگ میں شیڈول چائنہ اوپن میں ساتویں بار نمائندگی ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.