سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اس لئے پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا جس کے بعد وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔واضح رہےکہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلئے انہیں سپن باﺅلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے یعنی وہ پی ایس ایل میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ دنیا کے نامور بلے بازوں کو گھما دینے والے سعید اجمل باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے بعد غیر موثر ہوگئےتھے،انہوں نےاپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015ءمیں ڈھماکہ میں کھیلا تھا۔سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کیں اور 113 ون ڈے میچوں میں 184 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ 64 ٹی 20 میچوں میں 85 شکار کئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.