امریکا کو دشمن کی نظر سے نہیں دیکھتے،روسی صدر

ماسکو میں عوام سےٹیلیفونک رابطےکےسالانہ سیشن میں بات کرتے ہوئےصدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہمارے متعدد دوست موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا میں روس مخالف ہیجان پایا جاتا ہے،امریکاسے تعلقات معمول پر لانا چاہتےہیں، امریکا سےہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ پرتعاون کرسکتے ہیں۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ امریکا، روس تعاون کی مثبت مثال ایران ہے، امریکا اور روس کو شام پرمل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ سابق ڈائریکٹرایف بی آئی جیمز کومےنےامریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں دیے، امریکا کئی سالوں سےروسی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.