کابل:مسجد کےباہرخودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق،10 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق،10زخمی،،، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کےباہر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ مغرب کی نماز کے فوراً بعد اس وقت ہوا جب ایک خودکش بمبار نے خود کو مسلمانوں کی ایک مسجد کے باہر دھماکے سے اڑا دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، افغانستان کے صدر مقام کابل میں مغرب کی نماز کے فوراً بعد ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکہ شہر کے ایک نواحی علاقے میں واقع الزہراہ مسجد کے باہر ہوا۔ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ حکومت نے اسے خودکش دھماکہ قرار دیا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.