لیبیا میں ڈوبنے والے 12 پاکستانیوں کی لاشیں سرد خانے پہنچا دی گئیں

لیبیا: لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر 32 پاکستانی سوار تھے مگر ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کشتی ڈوبنے سے 90 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا جبکہ کشتی پر زیادہ تر پاکستانی تارکین وطن سوار تھے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ کا تعلق گجرات، چار کا منڈی بہاؤالدین، ایک کا سرگودھا اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: