امریکا میں طوفانی بارشیں، 13 افرادہلاک، ہزاروں پروازیں متاثر

 امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ کیلی فورنیا کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے بعد شہر بربینک کی گلیاں مٹی سے بھر گئیں۔ خراب موسم کےباعث درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے سے کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ سب سے زیادہ تباہی سانتا باربرا کاونٹی میں ہوئی۔ حکام کے مطابق بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے معروف پہاڑی سلسلے الپائن کے سیاحتی مقام زرمات میں شدید برفباری کے باعث 13 ہزار سیاح محصور ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: