مسلم سرزمین پرہندوؤں کی وسیع و عریض عبادت گاہ کا منصوبہ

55ابوظہبی: ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ابوظہبی کا یہ پہلا وسیع وعریض مندر 2020 میں مکمل ہوگا۔ ابوظبہی میں مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت مایوسی کے دور سے نکل چکا ہے اور اسے اب یقین ہو گیا ہے کہ چیزیں تبدیل ہوںگی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے بتایا کہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگااوراس مندر کے لیے زمین ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے عطیہ کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے پر ابوظہبی کے ولی عہدکا شکریہ ادا کیاہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: