افغانستان کے صوبہ ہلمند میں عسکریت پسندوں کا حملہ،،،15پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان: جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نےطالبان کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں6 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ دیگر 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم ازکم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔علاوہ ازیں افغان نیشنل سکیورٹی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے قومی ادارے نے دارالحکومت کابل میں داعش کے 8 کارندے گرفتار کئے ہیں جنہیں شہر کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: