افغانستان امریکی فوج کا قبرستان بننے لگا

امریکی فوج کی کمانڈ کے ایک ترجمان کے مطابق شمالی صوبہ بلخ میں واقع فوجی اڈے کے اندر ہونے والے حملے میں زخمی امریکی فوجیوں کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیٹو کے مطابق مزارِ شریف کے فوجی اڈے کیمپ شاہین میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک افغان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔دوسری جانب نیٹو نے ان اطلاعات کو مسترد کیا کہ اس حملے میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ ہلاک ہونے والا افغان فوجی ہی حملہ آور تھا کہ نہیں۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل افغان فوج کے ایک کمانڈو نے فائرنگ کر کے امریکی فوج کی سپیشل سروسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.