امریکہ اور شمالی کوریا کا بحران شدت اختیار کرنے لگا

امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں کی ہیں جس کے دوران دو جنگی بمبار طیاروں نے جزیرہ نما کوریا کے اوپر سے بھی پروازیں کی ہیں۔جنوبی کوریا کے پانیوں سے دور B-1B بمبار طیاروں اور جنوبی کوریا کے ایف K15 F- جنگی طیاروں نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی مشق کی ہے۔ یہ مشقیں ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل مشترکہ مشقوں کے دوران بمبار طیاروں نے امریکہ کے زیر استعمال جزیرہ گوام سے منگل کی شب پرواز بھری اور مشرقی سمندر پر فائرنگ کی مشقیں کیں۔ یہ مشقیں شمالی کوریا کے خلاف ‘وسیع تر دفاع’ کے پروگرام کا حصہ ہیں۔گذشتہ ماہ امریکی بمبار طیاروں کی شمالی کوریا کے قریب جنگی مشقوں کے بعد  بھی شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ شمالی کوریا امریکی بمبار طیاروں کو مار گرانے کا حق رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی صورت میں بھی ہو سکتا ہے جب وہ شمالی کوریا کی فضائی حدود میں نہ ہوں۔اس پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ کے بیان کو ‘مٰضحکہ خیز’ قرار دیا گیا تھا جبکہ پینٹاگان نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.