امریکہ کا برطانیہ اور فرانس کی حمایت کے ساتھ شام پرحملہ

امریکہ: امریکہ نے شام پر حملے کے بعد  120میزائل داغے ہیں تاہم شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ شامی میزائل ڈیفنس سسٹم نے امریکہ کے 13 میزائل اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے ہیں۔امریکی میزائل دمشق کے جنوب میں قصویٰ کے مقام پرگرائے گئے ہیں۔ بشارالاسد کی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ میزائل ڈیفنس سسٹم کو متحرک کردیا گیا ہے اور کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی میزائل حملوں کا نشانہ بننے والے فوجی اڈے اور ایئرپورٹس پہلے ہی خالی کرالیے گئے تھے۔امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے قرارداد منظور کرانے میں ناکامی کے باوجود برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ کیا اور حملوں کے لیے صدر ٹرمپ نے نہتے شہریوں پر شام کی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بنایا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: