امریکہ میں اپریل کے دوران بھی برفانی طوفان آنے کا سلسلہ نہ رکا

امریکہ میں اپریل کے دوران بھی برفانی طوفان آنے کا سلسلہ نہ رکا، وسطی ریاستوں منی سوٹا، کانسن، مشی گن اور شمالی ڈکوٹامیں کئی فٹ تک برف پڑ چکی ہے، گھروں کی چھتیں، درخت، گاڑیاں اور ہر شے سفید چادر میں گم ہوگئیں، موسمیاتی ادارے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ دوسری جانب  شمالی جنوبی کرولائنا اور جینیا میں 3 روز سے جاری موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔  خراب موسم کے باعث زمینی اور ہوائی سفر بھی متاٖثر ہو رہاہے۔ سینکڑوں پروازیں اور ٹرینز منسوخ کر دی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: