امریکی انتخابات میں روسی مداخلت،ٹرمپ نےمیمو پبلک کرنے سے روک دیا

امریکا : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ میمو میں حساس اور خفیہ مواد شامل ہے اور اسے پبلک نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ انہیں مبینہ طور پر روس کی حمایت حاصل تھی، جس کا مقصد تھا کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کی حریف ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے تاہم ان الزامات کی روس اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تردید کردی گئی تھی۔ حال ہی میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ری پبلکن ارکان کی تیارکردہ دستاویزات کی تردید کی تھی جس میں ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان اداروں نے 2016 کے انتخابات میں روس کے حوالے سے تحقیقات میں صدر ٹرمپ کے خلاف متعصبانہ رویہ اختیار کیا۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: