امریکی صدر ایٹمی ہتھیاروں میں 10 گنا اضافہ چاہتے ہیں، امریکی ٹی وی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی تباہی کے درپے ہو گئے۔ جوہری ہتھیاروں میں کئی گنا اضافے کی خواہش کر دی. امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے جولائی میں ایک میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ امریکا کے پاس اتنے جوہری ہتھیار ہونے چاہیں، جتنے 60 کی دہائی میں تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس اب صرف 4 ہزار ایٹمی ہتھیار ہیں جو 60 کی دہائی میں 32 ہزار سے زیادہ تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے میڈیا رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.