آرمی چیف کی آسٹریلوی سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقاتیں

آسٹریلیا: آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 2 روزہ دورے پرآسٹریلیا پہنچ گئےہیں۔آرمی چیف نےآسٹریلین ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اینگس اور نیول چیف ایڈمرل ٹموتھی سےملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ اور وزیردفاع میریز پائنی سےبھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران، آرمی چیف نےآسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت کو خطےکی سکیورٹی صورتحال سےآگاہ کیا اورخطےمیں امن و استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں کےحوالے سےبھی بریف کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کےقیام کیلئےتمام کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا، پاکستان نےسکیورٹی کی صورتحال بہتربنائی ہے، خطے کی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آسٹریلوی قیادت نےدونوں ممالک کےدرمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا پہنچنے پر آرمی چیف کوآسٹریلوی ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.