صدر، وزیراعظم اور دیگر کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک ایک نڈر، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگیا اور بے زبانوں، بے سہاروں اور ظالموں کے ستائے ہوئے مظلوموں کی آواز آج ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے آمریت کو ڈٹ کر للکارا، انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بے جگری سے لڑیں اور سچ کو بے دھڑک بیان کرنے کی روایت بنی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اعلی عدلیہ کے سینیئر ججز کے ہمراہ عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچے،اس موقع پر انہوں نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا عاصمہ جہانگیرکےانتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: