بابری مسجد کی جگہ رام مندر کیس کی فائنل سماعت کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کیس کی فائنل سماعت کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی اس حوالے سےبھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے فریقین مکمل تیاری کر لیں، کیس مزید ملتوی نہیں ہو گا۔بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے قدیم دستاویزات کو انگریزی میں منتقل کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کام کو مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی۔ عدالت نے فریقین کو تیاری مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5 دسمبر کو کیس کی آخری سماعت کرنے اور کیس کو مزید ملتوی نہ کرنے کا اعلان کیا۔ ہائی کورٹ نے بابری مسجد کی زمین کو ہندوؤں اور مسلمانوں میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلا ف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.