بلوچستان:این اے260نوشکی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ضمنی انتخاب کیلیے407 پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں۔ 50پولنگ اسٹیشن کوحساس جبکہ 320 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کیلیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے  پولیس،ایف سی اور لیویزکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔  زیادہ حساس مقامات پر کوئیک رسپانس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ 3اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ این اے260 کے ضمنی انتخاب کے لیے کل 17امیدوارحصہ لےرہےہیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم خان مندوخیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.