سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کی سزا، بنگلہ دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

بنگلہ دیش : بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور سیاسی انتقام، سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو 5 سال کے لیے جیل بھجوا دیا۔ قائد حزب اختلاف رواں سال پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ خالدہ ضیا کے خلاف مقدمہ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پولیس اور سابق وزیر اعظم کے حامیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ احتجاج کے بعد کریک ڈاؤن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نے مقدمے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک ہے جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: