شام کے تنازع پر برطانیہ کا ہر صورت امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان

شام : برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے شام کے تنازع پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جس کے دوران کابینہ نے شام میں جنگ سے متعلق فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا۔کابینہ میں شامل وزیروں نے کہا کہ بشارالاسد حکومت مشتبہ کیمیکل حملے کی ذمہ دار ہے اور تمام ارکان نے اتفاق کیا کہ اس حوالے سے شامی حکومت سے لازماً پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کو فون کیا اور دونوں نے اتفاق کیا کہ شام کے معاملے پر عالمی ردعمل کے مطابق مل کر کام کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی جانب سے مبینہ کیمیائی حملے اور خطرناک رویے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ روس کی جانب سے سخت جوابی حملے کی دھمکی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سلامتی مشیروں سے بھی ملاقات کی تاہم اس موقع پر شام پر حملے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: