امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، جارج ڈبلیو بش

ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے بھی پرائے ہونے لگے، امریکا کی حکمران جماعت ،ریپبلکنز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی ٹرمپ مخالفین کی زبان بولنے لگے۔ ابوظہبی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت ایک حقیقت ہے جس کے ثبوت موجود ہیں تاہم نتائج پر کتنا اثر پڑا معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو بہترین سپہ سالار قرار دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: