کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو

دو روز قبل کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگںے والی آگ نے  شمالی علاقوں کی شہری آبادی کا رخ کرلیا اور تھمنے کا نام بھی نہیں لے رہی جب کہ فائر فائٹر شہریوں کے انخلا کے بعد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔گرم اور خشک موسم کے علاوہ ہوا کے جھکڑ آگ پر قابو پانے میں رکاوٹ ہیں اور شہری آبادی میں آگ پھیلنے کے بعد ساڑھے 3 ہزار عمارتیں شعلوں کی نذر ہوچکی ہیں۔ کیلیفورنیا کی 8 کاؤنٹیز میں 2 درجن سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، خوفناک آگ اب بھی 320 کلو میٹر کے رقبے میں 22 مختلف مقامات پر پھیلی ہے اور آگ سے ایک لاکھ 60 ہزار ایکٹر علاقہ متاثر ہوا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں آج پھر ایسی موسمی صورتحال پیدا ہوگی جس سے آگ کو پھیلنے میں مدد ملے گی۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.