لندن میں راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کا ایک اور واقعہ

لندن میں راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کا ایک اور واقعہ، فنزبری پارک میں مسجد کےقریب وین ڈرائیور نے نمازیوں کوکچل دیا، حادثے میں 3 افرادجاں بحق، 10زخمی، لوگوں نےڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کےعلاقے فینزبری پارک میں مسجد کےقریب وین ڈرائیور نے راہگیروں پرگاڑی چڑھادی جس کے نتیجےمیں 3 افراد جاں بحق اور10 سےزائد زخمی ہوگئے، مسلم کونسل برطانیہ کےمطابق زخمی افرادمسجدسےنمازتراویح کی ادائیگی کے بعد نکل رہے تھے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم مسجد کے باہر پہلے سے موجود تھا اور نمازیوں کے باہر نکلنے کا انتظار کررہاتھا، موقع پر موجود افراد نے وین ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، برطانوی پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے، پولیس نے فینزبری پارک، اسٹیشن اور ارد گرد کا علاقہ سیل کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.