چین کاافغانستان میں فوجی اڈاقائم کرنے کااعلان

افغانستان: چین نےافغانستان میں فوجی اڈاقائم کرنے کااعلان کردیا،،،،فوجی اڈاصوبےبدخشاں میں تعمیرکیاجائےگا،،،افغان وزارت دفاع کے ترجمان کاکہناہے کہ چین اڈےکی تعمیر،سامان،وردیوں  اورہتھیاروں کیلئےبھی رقم فراہم کرے گا،،،دفاعی تجزیہ کاروں نے چین کےاس اقدام کوبین الاقوامی سطح پراپنے اثرورسوخ کوبڑھانےسےتعبیرکیاہے،،،تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ فوجی اڈےکی تعمیر کےافغان امن عمل پربھی اثرات پڑیں گےجبکہ بھارت کی سی پیک منصوبے کیخلاف سازشوں پربھی نظررکھی جاسکےگی۔اس سےقبل امریکی محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ چین پاکستانی علاقے گوادرمیں فوجی اڈاتعمیرکرنے جارہاہے،،،،اس حوالے سےچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ان خبروں کی تردیدکرتے ہوئےکہاتھاکہ دونوں ممالک راہداری کی تعمیر کی کوششوں میں مصروف ہیں لہذا کسی کو بھی اس بارے میں افواہیں پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: