چین میں سڑک سرنگ میں خوفناک کوچ حادثہ” کم از کم 36 افراد ہلاک اور 13 زخمی

چین میں مسافر کوچ سڑک پر بنی سرنگ کی دیواروں سے ٹکرا گئی،، 36 افراد ہلاک اور 13 زخمی. ریاستی میڈیا کی رپورٹ  کے مطابق چین میں مسافر کوچ سڑک پر بنی سرنگ کی دیواروں سے ٹکرا گئی،اس خوفناک حادثے میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں-مسافر کوچ چین کے صوبے شینسی کے چینگڈو شہر سے لویوانگ شہر کی طرف جا رہی تھی کہ سرنگ سے گزرتے ہوئے اچانک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی- ریسکیو حکام نے  ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا- حادثے کے ممکنہ سبب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا-

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.