ڈونلڈٹرمپ ایک بار پھر شمالی کوریا پر برس پڑے

امریکی جزیرے گوام پر حملے کی دھمکیوں پر صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو ایک اور وارننگ دے دی، کہتے ہیں اگر شمالی کوریا نے امریکا پر حملے کا سوچا بھی تو یہ اس کے لیے بہت خطرناک ہو گا

نیشنل سکیورٹی ٹیم کےساتھ ملاقات کےبعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ شمالی کوریا کو خود کو بدلنا ہوگا۔ اگرشمالی کوریا نےایسا نہ کیا تو وہ خود کو پریشانی میں ڈال لےگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ کےلیےغصےاورآگ کےالفاظ شاید اتنےسخت نہ تھے۔ شمالی کوریا کےحکمران ایک عرصےسےامریکاکےلیے خطر ناک ثابت ہو رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ اس ملک کی عوام کے لیے کوئی آگے بڑھ کے انہیں روکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.