ٹرمپ آج ملکی انفرا اسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ پیش کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ : غیرملکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ملک میں سڑکوں، ہائی ویز، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال اور انہیں مزید بہتر بنانے کا انفرا اسٹرکچر پروگرام پیش کریں گے۔ منصوبے کی لاگت ایک کھرب 500 ارب ڈالر رکھی گئی ہے۔ مجموعی لاگت میں سے وفاقی حکومت 200 ارب ڈالر اپنے ذرائع سے مہیا کرے گی جبکہ باقی رقم کی فراہمی تمام ریاستوں اور مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔ انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں مواصلات، فراہمی آب، فلڈ کنٹرول پروگرام کے علاوہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری اور بندرگاہوں و ہوائی اڈوں کو بہتر بنانا کا پروگرام شامل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: