افغانستان:امریکی ڈرون حملےمیں داعش کااہم کمانڈرہلاک،پینٹاگون کا دعویٰ

پنٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے شمالی افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش افغانستان کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے داعش خراسان ریجن کے سربراہ ابوسعید کو افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔ پنٹا گون کی ترجمان ڈانا وائٹ کے مطابق امریکی فورسز کے حملے میں داعش کے دیگر اہم اور سرکردہ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں جو افغانستان میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.