ایران اورعراق 7.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے،141 افراد ہلاک

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 52 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔ عراق میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھی زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل کئی صوبوں میں زلزلہ آیا ہے جس کے باعث 8 دیہات تباہ ہوگئے جن میں60  سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے کچے گارے کے بنے ہوئے مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ایران کے علاقے قصر شیریں میں 129 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر علاقوں سے مزید ہلاکتوں کی بھی اطلاعات آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یوایس جی ایس نے اس زلزلے کی تباہی کے لحاظ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.