شمالی کوریا سے ممکنہ جنگ، برطانوی فوج نے کمر کس لی

برطانوی فوج نے شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کیلئے کمر کس لی ہے اور بھرپور تیاری شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تیاریاں وزیرِ اعظم تھریسا مے کی جانب سے خصوصی ہدایات کے بعد شروع کی گئی ہیں جنہوں نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ سے ممکنہ جنگ کیلئے پلان ترتیب دیں

غیر ملکی میڈیا نے برطانوی فوج کے ذرائع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے روز کی دھمکیاں اور بلیسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ برطانوی حکومت وقت سے پہلے ہی اپنے جہاز روانہ کر دے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لیے صرف ایک چیز ہی کارگر ہو گی۔

 انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں سابق امریکی صدور اور ان کی انتظامیہ شمالی کوریا سے مذاکرات کرتے چلے آئے جو بے سود رہے تاہم اب پیان یانگ کیخلاف صرف ایک چیز کارگر ہو گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.