خوشیاں منانے والے گھرانے میں اچانک غم کے بادل چھا گئے

خوشیاں منانے والے گھرانے میں اچانک غم کے بادل چھا گئے،، میکسیکو میں برتھ ڈے پارٹی پر فائرنگ 2بچوں سمیت11افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

میکسیکو کی شہر ہڈالگومیں گھر کے باہر ایک خیمے میں برتھ ڈے پارٹی منائی جارہی تھی تھی کہ اچانک نقاب پہنے لوگوں نے خیمے پر حملہ کرتے ہوئےاندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔۔ جس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہوگئے۔۔ جن میں 5مرد،4خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔۔ پولیس کے مطابق خیمے سے 4معمولی زخمی بچوں کو ہسپتال منتعقل کردیا گیا ہے،، دوسری جانب سیکورٹی اداروں نے علاقے کی سیکورٹی سنبھالتے ہوئے تمام خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی ہے جبکہ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.