سومالیہ:فٹبال میچ کے دوران دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق

سومالیہ: سومالیہ کے شہر موغا دیشو میں فٹبال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جس وقت شہری فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔ ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والی اہم شخصیات تھیں جو دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں ، انہوں ںے کہا کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہ مزید کہنا تھا کہ دھماکوں میں القاعدہ کا    الشباب   گروپ ملوث ہے، یہ لوگ اس علاقے میں اپنے قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیں اور کئی بار بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی علاقے میں لا چکے ہیں۔ جبکہ صدر محمد عبداللہ محمد کا کہنا ہے کہ ال شباب نامی تنظٰیم ان کی واحد دشمن ہے، جو ماضی میں کئی تخریب کاری کی وارداتیں کر چکی ہے۔ ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: