وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران: ایران کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تہران میں اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں امریکہ کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لئے پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ اورسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی شریک تھیں۔اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا ایرانی وزارت خارجہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا،ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خودخواجہ آصف کا استقبال کیا۔ اپنے دورے میں وزیر خارجہ ایران کےصدرحسن روحانی سے بھی ملاقات کریں گے،دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق خواجہ آصف کی ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.