لندن:گرینفل ٹاورمیں آگ کے بعد حکومتی بےحسی کےخلاف احتجاج

لندن کے گرینفل ٹاورمیں لگنے والی آگ میں مبینہ حکومتی بے حسی کے خلاف شہر میں مظاہرے ہوئے جن میں بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر بھی شدید احتجاج کیا۔ 50 سے 60 مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیراعظم تھریسامے متاثرین سےاظہارہمدردی کےلیےموجودتھیں، احتجاج کرنے والے افراد نے برطانوی وزیر اعظم کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ ادھر تھریسامے نے آگ کے متاثرین کے لیے پچاس لاکھ پاؤنڈز کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں مغربی لندن کے 24 منزلہ گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک کے شواہد کے مطابق آگ کسی نے جان بوجھ کر نہیں لگائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.