سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کوہل87 سال کی عمر میں چل بسے

سابق جرمن چانسلرہیلمٹ کوہل87سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،،، پاکستان کےدیرینہ دوستوں میں شمار ہونیوالے ہیلمٹ کوہل نے مشرقی اور مغربی جرمنی کے انضمام میں اہم کردار ادا کیاتھا

3اپریل 1930ءکو جرمنی کے قصبے لوٹ وگ شیفن میں پیدا ہونے والے ہیلمٹ کوہل1982ءسے لیکر1988ءتک جرمنی کے چانسلر کے عہدہ پر فائز رہے، انہوں نے کرسچن ڈیموکریٹک یونین نامی سیاسی جماعت قائم کی اور1973ء سے1998ءتک چیئرمین کے عہدہ پر فائز رہے،آپ کا شمار یورپین یونین کے بڑے حامیوں میں ہوتا تھا، نومبر 1989ءمیں جب چانسلر ہلمٹ کوہل نے دس نکات پر مشتمل تقریر کر ڈالی تو بہت کم لوگوں کو علم تھا کہ اندرون خانہ مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ کوہل کی تقریر کے چند دن بعد مشرقی جرمنی کے لوگوں کو بغیر سفری دستاویزات کے جرمنی آنے کی اجازت مل گئی تو لوگوں کی آنکھیں کھلیں کہ کمیونسٹ حکومت کا خاتمہ اور آزادی کے دن تو بہت قریب آچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.