بھوک ہڑتالی فلسطینیوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، اسرائیل

اسرائیل کے پبلک سکیورٹی کے وزیر گیلاد ایردان نے رعونت بھرے لہجے میں کہا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اجتماعی بھوک ہڑتال کررکھی ہے اور آج ان کا تیسرا روز ہے۔ ان سے جیل میں قید مقبول فلسطینی لیڈر مروان البرغوثی نے قیدیوں کے سالانہ دن کے موقع پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ انھوں نے اپنے مطالبات کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے اور اسرائیلی حکام سے بہتر طبی سہولتوں سے لے کر ٹیلی فون مہیا کرنے تک مختلف مطالبات کیے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی حکام نے مروان البرغوثی کو ایک اور جیل میں منتقل کرکے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.