بھارت میں ایک اورافسوسناک واقعہ،،،ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 30 بچے جاں بحق

بھارتی ضلع گورکھپورکے ایک اسپتال میں  آکسیجن کی کمی کےباعث 30 بچےہلاک ہوگئے، ریاستی حکومت نےسانحہ کی تحقیقات کرانےکا اعلان کر دیا ہے۔

انڈین ریاست اترپردیش کےضلع گورکھپورکےایک اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے30بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اطلاعات کےمطابق بچےصرف48 گھنٹوں میں موت کی وادی میں چلے گئے۔ دوسری جانب یوگی آدتیاناتھ کی حکومت نےواقعہ کی ذمہ داری لینےسےانکار کرتےہوئےکہا ہےکہ بچوں کی اموات کوآکسیجن کی بندش سےمنسلک نہ کیا جائے، اس سانحہ کی انکوائری کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.