پولینڈ میں قومی دن کی تقریب فسادات کی نذر

پولینڈ: پولینڈ میں قومی دن کی تقریبات ملک بھر میں بھرپور طریقے سے منائی گئیں۔ پولینڈ کے صدر، اعلیٰ حکام اور یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ فوجی پریڈ دیکھنے والے بھی پرجوش ہوگئے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد نے آزادی مارچ کیا جبکہ مختلف مقامات پر بارہ ریلیاں نکالی گئیں۔ دوسری طرف وارسا میں فسادات بھی پھوٹ پڑے۔ انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت کے مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی اور روسی سفارتخانے پر ہلا بول دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ بلٹس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.