انڈیا نے بھی کشمیر کو الگ ملک تسلیم کر لیا۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر جیسی جنت کبھی کسی کافر کو نہیں مل سکتی،اور یہ بات بھارت کی ریاست بہار میں ثابت بھی ہوگئی۔بھارت نے کشمیر پر قبضہ تو کررکھا ہے لیکن یہ سچ اسے بھی خوب اچھی طرح معلوم ہے کہ کشمیر کبھی بھی اسکا حصہ نہیں بن سکتا، جیسا کہ ریاست بہار کے سکولوں میں منعقد ہونے والے ایک حالیہ امتحان کے دوران ہوا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام سرکاری سکولوں میں آٹھویں جماعت کے بچوں کو دئیے گئے پرچے میں ایک سوال کچھ اس طرح تھا، ” بتائیے کہ ان ممالک کے شہریوں کو کیا کہتے ہیں؟ چین، نیپال، انگلینڈ، بھارت اور کشمیر۔“ اس سوال میں ریاست بہار کے شعبہ تعلیم کے حکام نے واضح طور پر یہ تسلیم کر لیا کہ چین، نیپال، انگلینڈ اور بھارت کی طرح کشمیر بھی ایک الگ ملک ہے، تاہم یہ پرچہ سامنے آنے پر پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اب ریاست بہار کے شعبہ تعلیم کے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ کشمیر کو علیحدہ ملک کیسے قرار دیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.