آخر کار بھارتی آرمی چیف اپنی ناکامی مان ہی گئے

بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہاہے کہ کشمیر کی صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ فوج صورتحال اور حالات کے مطابق وہاں کام کرتی ہے

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام میں بعض غلط معلومات پھیل گئی ہیں جس کے نتیجے میں وہاں کی نوجوان نسل ہتھیار اٹھا رہی ہے، تاہم مجھے امید ہے کہ وہ عنقریب یہ سمجھ جائیں گے کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں صحیح نہیں ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر کے کچھ حصے کشیدگی کا شکار ہیں تاہم مناسب جوابی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ صورتحال کو قابو میں لانے کو یقینی بنایاجاسکے اور عنقریب صورتحال کو قابو میں کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی زندگیوں کا خیال رکھتے ہیں اور اس بات کویقینی بناتے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ہم ایسی صورتحال سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.