دبئی ریئل اسٹیٹ میں پاکستانیوں کی 800 ارب کی سرمایہ کاری کا انکشاف

گزشتہ چار سال کے دوران دبئی ریئل سٹیٹ میں پاکستانیوں نے آٹھ سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی یہ شخصیات ہیں کون فیڈرل بورڈ آف ریونیو معلومات حاصل نہ کر سکا۔ چیئرمین ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت اگر کمپنی کسی شخص کے نام ہو تو ہی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں اور تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں۔ کمیٹی نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ چار سال میں دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے کسی نے اس سے باقاعدہ اجازت نہیں لی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.